تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں
تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے انسان خواہ امیر ہو یا غریب مرد ہو یا عورت یہ اس کا حق ہے اسےتعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوں. انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی وجہ سے ہے دور جدید کے تقاضوں کو سمجھنے اور ان کے ساتھ ساتھ چلنے کے لیے تعلیم نہایت اہم ہے اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں تعلیم کی اہمیت سے کسی بھی طرح انکار ممکن نہیں قوموں کی ترقی و خوشحالی کا سارا انحصار تعلیم پر ہی ہے ہے کیوں کہ اس میں قوموں کے احساس و شعور کو بیدار کرنے کی قوت پوشیدہ ہوتی ہے قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے یہ تعلیم ہی ہے جو ہماری زندگی کے معیار کو اعلیٰ سے اعلی بنا سکتی ہے اگر ہمیں خود کو مضبوط بنانا ہے تو تعلیم کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ہوگا تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم یا معاشرے کا ترقی کا خواب دیکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے سرسید احمد خان نے کہا تھا. "We can't progress if we don't educate our children" ہم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک ہمارے بچے تعلیم یافتہ نہ ہوں. اور نیلسن منڈیلا نے کہا کہ تھا " Education is the most powerful weapon which you can use to change world" تعلیم سب سے زیادہ طاقتور ہتھیار ہے جس کا تم استعمال کرکے تم دنیا کو بدل سکتے ہو یعنی اگر کوئی انسان دنیا بدلنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے کہ تعلیم کو عام کرے دنیا خود بخود بدلتی نظر آئے گی آپ دنیا کی کسی بھی ترقی یافتہ قوم یا معاشرے کی ترقی کا راز جاننے کی کوشش کیجئے تو آپ کو معلوم ہوگا کہ اس کا راز صرف اور صرف تعلیم ہے کیونکہ بغیر تعلیم کے ترقی ناممکن ہے یہی وجہ ہے کہ خالقِ کائنات نے جب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو نبی بنا نا چاہا تو سب سے پہلے پڑھنے کا حکم دیا حضرت آدم علیہ السلام کو صرف تعلیم ہی کی وجہ سے فرشتوں پر فضیلت ملی یہاں تک کہ جب جنگ کے بدر میں وہ کفار جو جان و مال اور عزت و آبرو کے دشمن تھے جب قیدی بنائے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان قیدیوں کی رہائی کی شرط یہ رکھی کہ قیدی دس مسلمانوں کو لکھنا پڑھنا سکھا دے. جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ اسلام نے صرف دینی علم پر زور دیا ہے وہ یہ بتائیں کہ جنگ بدر کے قیدی جو تعلیم دیتے کیا وہ دینی تعلیم تھی ہرگز نہیں تعلیم کوئی بھی ہو انسان کو بلند کرتی ہے تعلیم صرف چند کتابیں پڑھنے کا یا چند باتیں جان لینے کا نام نہیں ہے بلکہ تعلیم انسان کو سوچنے سمجھنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت عطا کرتی ہے تعلیم یافتہ انسان بدترین حالات میں بھی گھبراتا نہیں بلکہ اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرتا ہے اس لیے ہمیں تعلیم کو اپنا اولین فریضہ سمجھنا چاہیے تاکہ دنیا کے ہر کونے میں اپنا اور اپنی قوم کا نام روشن کر سکیں
حیرت ہے تعلیم و ترقی میں ہے پیچھے
جس قوم کا آغاز ہی اقرا سے ہوا تھا
محمد اشتیاق نعمانی سلفی
عشورہ بسفی مدھوبنی
٩١٢٢٠١٩٠٢٥
حیرت ہے تعلیم و ترقی میں ہے پیچھے
جس قوم کا آغاز ہی اقرا سے ہوا تھا
محمد اشتیاق نعمانی سلفی
عشورہ بسفی مدھوبنی
٩١٢٢٠١٩٠٢٥

Comments
Post a Comment