Posts

Showing posts from April, 2020

ماہ رمضان نیکیوں کا موسم

Image
                                          محمد عرشِ عالم ندی                                                   ؑ رمضان المبارک کامہینہ اللہ رب العزت کی ایک عظیم نعمت ہے،یہ امت مسلمہ کے لئے خیروبرکت اور سعادت مندی کامہینہ ہے،بے شمار نعمتوں کاانمول خزینہ اورخیرواصلاح کاتحفہ ہے ،سیرت وکرداراوربھلائیوں کے پھلنے پھولنے کاموسم بہارہے، اس مہینہ میں رحمت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں ، جہنم کے دروازے بندکردئیے جاتے ہیں اورشیاطین مقید کردیا جاتا ہے ۔ اس مبارک ماہ میں اعمال صالحہ کااجروثواب عام دنوں کے مقابلے میں کئی گنازیادہ ہوجاتا ہے۔ مگراس وقت ہی جب اس مبارک ایام کی قدرکی جائے،ہرآن برسنے والی رحمتوں اوربرکتوں سے خود کومالاما ل کیاجائے اور نیکیوں سے اپنے دامن کو بھر لیا جائے۔ حدیث نبویﷺ ہے ’’لویعلم العباد مارمضان لتمنت ان یکون السنۃ کلھا‘‘(صحیح ابن خزیمہ،...

روزہ

Image
محمد اشتیاق سلفی روزہ ہر مسلمان مرد و عورت پر بلا تفریق امیر و غریب سب پر ماہ رمضان کے ٢٩ یا ٣٠ دن رکھنا فرض کئے گئے ہیں یہ تو سب ہی جانتے ہیں یعنی ماہ رمضان کے روزے رکھنا ایک فرض عبادت ہے اس کے علاوہ دیگر ایام میں ماسوا عیدین روزہ رکھنے کی بالخصوص شوال، شعبان اور محرم الحرام کے مختلف ایام میں روزہ رکھنے کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے لیکن یہ روزے فرضنہیں بلکہ ان کا شمار نفلی عبادات میں ہوتا ہے اس کے باوجود بھی بیشتر اہل اسلام ان نفلی روزوں کی فضیلت و برکات کے پیش نظر یہ روزے بھی بڑی عقیدت سے رکھتے ہیں تاکہ و ان روزوں کے فوائد و ثمرات سے فیض یاب ہوں اور ان کا تزکیہ نفس ہوتا رہےتزکیہ نفس ایک انتہائی مشکل امر ہے لیکن روزہ اس امر دشوار کو سہل بنا دیتا ہے کہ حالت روزہ میں ایک بندہ مسلمان ہر اس چیز سے خود کو دور رکھتا ہے جس کی سمت انسان کا نفس انسان کے لئے کشش پیدا کرتا ہے اور یہی انسان جو عام حالت میں نفس کے تابع ہو کر بہت سے منفی رجحانات کا شکار رہتا ہے مثلاً جھوٹ، چغلی، نشہ، لڑائی جھگڑا، گالی گلوچ جوا اور دیگر برائیاں ان سے بچا رہتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس کی دن بھر کی مشقت بے ف...

نیکی میں رغبت کیجئے

Image
رمضان المبارک کا مہینہ ہمارے اوپر  سایہ فگن ہے اور اس کی رحمتوں کی برسات ہماری زندگیوں کو سیراب کرنے کے لیے برس رہی ہے، اس مہینہ کی عظمت و برکت کا کیا ٹھکانہ جسے خود نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے شہر عظیم اور شہرمبارک کہہ کر پکارا ہو یعنی بڑی عظمت والا اور بڑی برکت والا مہینہ، نہ ہمارا تصور اس ماہ کی عظمت کی بلندیوں کو چھو سکتا ہے نہ ہماری زبان اس کی برکتوں کا احاطہ کر سکتی ہے رمضان المبارک نیکیاں کمانے کے لیے ہے، اللّٰہ تعالیٰ مومنوں کو متعدد طریقے سے اس مہینے میں بھلائی سے نوازتا ہے ہمیں ان بھلائیوں کے حصول کے لیے اور نیکیوں سے مستفید ہونے کے لیے برضا و رغبت ایک خاکہ تیار کرنا چاہیے تاکہ ہر قسم کی بھلائیاں سمیٹ سکیں_ سمجھ کر قرآن پڑھنے کا اہتمام، پنج وقتہ نمازوں کے علاوہ نفلی عبادات، صدقہ و خیرات،  ذکر و اذکار، دعا و مناجات،طلب عفو و درگذر،قیام اللیل کا خاص خیال،روزے کے مسائل کی معرفت،بشمول رمضان المبارک کے مستحب اعمال،اعمال صالحہ پہ محنت و مشقت اور زھد و تقویٰ سے مسلح ہونے کا مکمل خاکہ ترتیب دیں اور اس خاکے کے مطابق رمضان المبارک کا روحانی و مقدس مہینہ گزاریں رمض...

استقبال رمضان

تحریر: حافظ فرحان اشرف بگھونوی اللہ رب العالمین نے اپنے بندوں پر بے شمار احسانات کیے ہیں اور ان تمام نعمتوں کا اجمالی طور پر ذکر کر کے انسانوں کے مزاج کو بھی واضح فرمایا ہے کہ انسان کی حقیقت یہی ہے کہ وہ بڑا ہی لالچی اور ناشکرا ہے " وإن تعدوا نعمة الله لا تحصوها إن الإنسان لظلوم كفار “ چنانچہ جب انسان کی زندگی ہی گناہوں کا مرکب ہے تو ظاہر ہے کہ ان کے خالق و مالک اللہ رب العالمین نے ان کے گناہوں کو بخشنے کے لیے کچھ اصول و ضوابط بھی بنائی ہیں اور کچھ ایسے مواقع بھی فراہم کیے ہیں جن میں وہ اپنے بندوں کے گناہوں کو زیادہ سے زیادہ بخشتا ہے - اللہ رب العالمین کے فراہم کردہ مواقع میں سے ایک موقع رمضان المبارک بھی ہے جو عنقریب ہمارے اوپر بڑے ہی آب و تاب کے ساتھ سایہ فگن ہونے والا ہے - اور ظاہر سی بات ہے کہ مسلمانوں کے لیے اس سے بڑھ کر خوشی کی بات اور کیا ہوگی کہ وہ اللہ رب العالمین کے بھیجے ہوئے مہمان کا استقبال پوری گرم جوشی کے ساتھ کریں اور عند اللہ ماجور ہوں - اور اس کو غنیمت تصور کرتے ہوئے اپنے دامن مراد کو نیکیوں سے مالا مال کر لیں - ہم اپنے اسلاف کی زندگی کو دیکھتے ہیں تو پتہ چ...

شب قدر ہزار مہینوں سے افضل

Image
محمد اشتیاق سلفی  انسـان حیــران ہوتا ہے کہ وقت گــزارنے کے لئے تو وہ محــض ایک سیــاہ رات ہے ۔دوسری راتوں سے کسی بھی طرح مختلف نہیں۔   لیکـن قـــرآن اسے محض رات سے تعبیر نہیں کرتا بلکہ ہزار مہینــوں سے افضـل قراردیتا ہے یعنی یہ رات 29 ہزار 5 سو تراسی چمکتے ہوئے دنوں اورمہکتی ہوئی راتــوں سے بہتر ہے ۔ فـرد اور کائنات کےلئے یـوں تو تمام شب و روز ، ماہ و سال بلکہ ہرگزرتا لمحــہ بہت قیمتی ہے جس کی اہمیت اپنی جگــہ مسلّمـہ ہے۔  انفـرادی طور پر دیکھاجائے تو کسی کوعلم نہیں کہ اس کی زندگی کی ساعتیـں کتنی باقی ہیں۔آنے والا لمحہ اسے میسر بھی آئے گا یا نہیں۔  تاہم کچھ ساعتیں زیادہ اہمیت اورفضیلت والی ہیں۔وہ ہوتی تو کچھ ساعتیں ہیں لیکن ان کے اندر کئی دہائیـاں چھپی ہوئی ہوتی ہیں۔                 جیسا کہ قرآن مجید نے رمضــان المبـارک کی ایک رات کو شب قدر کاعنــوان " ٹائٹل" دے کر ہزارمہینــوں سے افضل قراردیا ________ #لَیْلَۃُ_الْقَدْرِ_خَیْرٌ_مِّ نْ_اَلْفِ_شَھْر۔       شب قدر ہزارمہینوں ...

رقم الطلب

الاسم MOHAMMAD ISHTEYAQ لقد أكملت تقديم الطلب بنجاح للعام الدراسي 1440-1441 تاريخ تقديم الطلب 01/02/41 12:04:04 م رقم الطلب 3545B8B6 احتفظ برقم الطلب وحافظ على سريته رقم الطلب هو الوسيلة الوحيدة لمتابعة الطلب والحصول على إشعار القبول ملحوظة : يمكنك استعراض طلبك وإجراء التعديل عليه إذا لزم الأمر مراجعة الطلب يكون من خلال نافذة تقديم طلب القبول في برنامج المنح الدراسية على موقع عمادة القبول والتسجيل على العنوان التالي https://admission.iu.edu.sa/ تنبيه : تقديم طلب الالتحاق للجامعة وإجراء المقابلة الشخصية لا يعني أي التزام من قبل الجامعة بقبولكم ما لم تشعر كتابياً بالقبول تنبيه : نموذج المقابلة الشخصية يعبأ من قبل أعضاء هيئة التدريس بالجامعة الإسلامية فقط

رمضان المبارک برکت کا مہینہ

Image
محمد اشتیاق سلفی  ماہ رمضان کا نام سن کر ہمارے ذہن میں روزہ،بھوک ،پیاس  اور تکلیف ہی آتی ہے مگر رمضان کا مطلب اس کے بالکل مخالف ہے،رمضان کے معنٰی ہیں”جل جانا “کسی مہینے کے نام کا مطلب ایسا ہونا یہ بتاتا ہے کہ اس میں ضرور کوئی حکمت چھپی ہوئی ہے۔ لہذا جل جانے سے مراد یہ ہے کہ رمضان نیکی کرنے کا مہینہ ہے یوں تو سارا سال نیکیا ں کرتے رہنا چاہیے مگر اس ماہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں نیکیوں کا اجر بڑھ جاتا ہے اور حدیث شریف میں آتا ہے کہ نیکی گناہوں کو جلا دیتی ہے جس طرح آگ سوکھے پتوں کو جلا دیتی ہے۔ماہ رمضان کے بے شمار فضائل ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ رمضان کی ہر رات جہنم سے قیدیوں کو آزاد کیا جاتا ہے،اس ماہ میں رب کی طرف سے ایک خاص عبادت کا حکم ہے جسے روزہ کہا جاتا ہے،روزہ رکھنے کا مقصد صرف بھوک پیاس برداشت کرنا نہیں بلکہ روزہ ہمیں غریب لوگوں کا احساس دلاتا ہے کہ ہمارے آس پاس کتنے غریب لوگ ہیں جو بھوک سے دو چار ہوتے ہیں مگر ہمیں انکی مدد کا خیال نہیں رہتا،روزہ نا صرف اس بات کا سبق دیتا ہے بلکہ ہر طرح کی برداشت اور صبر و تحمل کا درس دیتا ہے اور ہر طرح کی برائی ایسی چیزی...

غریبی

Image
محمد اشتیاق سلفی  یوں تودنیامیں بےشمار غربت وافلاس کے عجب عجب مظاھررونماھوتےرھتےھیں لیکن ایک روز ھونے والے واقعہ نے مجھکو جھنجھورکر رکھ دیا ایک دن میں کھانا کھا کر آرام کر رھا تھا کہ کھڑکی کے باھریکا یک میری نظر ایک ایسے بچے پر پڑی جو بدبودار اور میلےکچیلے اور پھٹے لباس میں ملبوس کچڑا چن رھا تھا یہ دیکھکر میرا دل تڑپ اٹھا اور میرا ضمیر مجھ سے استفسار کرنے لگاکہ پڑھنے لکھنےکی عمر میں کس چیزنے اس کو کچڑا چنے پر مجبور کیا؟ تومیریے دل نے جواب دیا غریبی  (Poverty)اورغریبی نے اسکو ایسا بے کس( Helpless)بنا دیا تھا اور ایسا لگ رھا تھا اس نے بھت دنوں سے کھانا کودیکھا ھی نہ ھو ۔اور جب کھانا اس بچے کو دیا تووہ اس کھانے پرجس طرح لپکا اسکو الفاظ نھیں دیا جا سکتا صرف محسوس کیا جاسکتا ھے کچھ رورھے۔ھیں شہر میں روٹی کے واسطے کچھ ھنس رھے۔ھیں روٹی کوکوڑے میں ڈالل کر دنیا میں دولت وثروت کی کوئ کمی نھیں پھربھی غربت وافلاس کا دائرہ وسیع تر ھوتا جا رھا ھے اسکی اہم وجہ کیا ھے؟ اسکی اہم۔وجہ دولت مند لوگوں کا صدقات وخیرات نہ دینا اور فضول کام میں پیسوں کا صرف کرنا۔ عجب رسم ھے چارہ ...

پپو بمقابلہ گپو

Image
محمد اشتیاق سلفی  مشہور برطانوی سیاستداں اور معلم اخلاق لارڈ ایکٹن نے کیا خوب کہا تھا Power Corrupts and absolute power corrupts absolutely یعنی اقتدار بد عنوان بنا دیتا ہے اور مکمّل اقتدار مکمل طور پر بد عنوان بنا دیتا ہے مجھے نہ تو سیاست سمجھ میں آتی ہے اور نہ ہی کرنی بلکہ میں سیاست کرنے سے اسی طرح بھاگتا ہوں جس طرح سے گپپو جی اقلیتوں کے مسائل پر اور رافیل پر بات کرنے سے ہندوستان میں مسلمان اس وقت بالکل کسمپرسی کی زندگی گزار ر ہے ہیں اور ان کی سمجھ میں یہ نہیں آ رہا ہے کہ وہ 2019 میں کس کو اپنا مسیحا سمجھ کر ووٹ دے کیا آزادی کے بعد سے لیکر 2014 تک مسلمانوں کو طرح طرح کی اذیت سے دو چار کر نے والی پارٹی کانگریس کو جس نے کبھی بابری مسجد سے مسلمانوں کو بے دخل کیا تو کبھی مسلم نوجوانوں کو منظم منصوبہ کے تحت سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا یا گپو جی کی پارٹی کو جس نے حالیہ ساڑھے چار سالوں میں عام انسانوں کا جینا محال کر رکھا ہے اور جمہوریت کا جنازہ نکال کر رکھ دیا ہے کبھی گائے کے نام مسلمانوں کا بے جاخون بہایا تو کبھی پچہ چوری کے الزام میں بے گناہ مسلمانوں کی جان لی تو کبھی ن...

فرصت کے لمحات

Image
فرصت اورصحت اللہ کی نعمتوں میں سے دو عظیم نعمت ہے ۔ بڑا ہی خوش قسمت ہے وہ انسان جس کو یہ دونعمتیں بیک وقت میسر ہوں..... فرصت وہ لمحہ ہے جو انسان کو عام طور پر کسب معاش اور دیگر ضروریات و فرائض ادا کرنے کے بعد حاصل ہوتا ہے۔ان لمحات کو ہر انسان اپنے انداز،مرضی،مزاج اور ماحول کے حساب سے گزارنا پسند کرتا ہے۔ اور چونکہ مزہ بھی اسی میں ہے ۔ جن لوگوں نے وقت اور فرصت کے لمحات کی قدر نہ کی اور سوشل میڈیا کے بےدریغ استعمال، بے تحاشہ سونے،بیجا قسم کے لہوولعب، بیکارکی سیروتفریح، اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر خوش گپوں، لا یعنی وفضول کی گفتگو،غفلت، سستی اور دوسرے کے نکتہ چینی وغیبت میں اپنی قیمتی اوقات کو ضائع کردیا تو بعد میں سوائے مایوسی اور ندامت کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔اور جن لوگوں نے وقت اور فراغت کے لمحات کی قدر کی اس کا مناسب استعمال کیا تو یقیناً وہ کامیاب وکامران ہوا اور اپنی مستقبل کو سنوار لیا۔ انسانی زندگی میں وقت کی بڑی اہمیت ہے یہ بہت بڑی دولت ہے  چونکہ انسان وقت پر منحصر ہے وقت انسان پر نہیں اور یہ بات سچ ہے کہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا ہے سکنڈ ،منٹ،گھنٹہ، دن، ہفتہ،مہینہ او...

ابوالکلام سے مولانا آزاد تک

Image
محمد اشتیاق نعمانی  مولانا آزاد کا جب بھی ذکر آتا ہے تو تو ذہن میں یہ تاثر ابھرتا ہے کہ کہ وہ بہت بڑے علامہ، فلسفی، مفسر، قائد، دوراندیش،  سیاستداں،  صحافی،  اور نہ جانے کیا کیا ہیں اور یہ تمام باتیں سچ بھی ہیں لیکن سمجھنے کی بات یہ ہے  کہ یہ تمام صفات ایک شخص میں کیسے جمع ہوگئیں ان تمام چیزوں کو انہوں نے نے کیسے حاصل کیا ان کے حصول میں کیا کیا پریشانیاں برداشت کرنی پڑیں اس کا تصور کرنا بھی محال ہے مولانا آزاد نے ایک ایسے ماحول میں آنکھیں کھولیں  جہاں علم و فضل کے ساتھ ساتھ تعظیم و تکریم کا بول بالا تھا ان کے والد متحدہ ہندوستان کے بہت بڑے پیر تھے اورلوگ ان کے اندھے مقلد تھے  پیر زادہ ہونے کی وجہ سے ہر کوئی مولانا کے بھی ہاتھ پاؤں چومتا تھا  اور ان سے اظہار عقیدت کرتا تھا اور کوئی ہوتا تو معتقد بن کے اس رویے پر  پھولے نہیں سماتا لیکن یہ سب چیزیں دیکھ کر مولانا کو فطری طور پر بہت عجیب لگتا تھا اور وہ اسے ناپسند کرتے تھے  یہ اللہ تعالی کی طرف سے عطا کردہ دا خدا غیر معمولی ذہانت کا اثر تھا "مولانا ابوالکلام آزاد کا خاندان مذہبی رنگ ...

تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں

Image
تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورتوں میں سے ایک ہے انسان خواہ امیر ہو یا غریب مرد ہو یا عورت یہ اس کا حق ہے اسےتعلیم حاصل کرنے کے مواقع میسر ہوں. انسان اور حیوان میں فرق تعلیم ہی کی وجہ سے ہے دور جدید کے تقاضوں کو سمجھنے اور ان کے ساتھ ساتھ چلنے کے لیے تعلیم نہایت اہم ہے اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں تعلیم کی اہمیت سے کسی بھی طرح انکار ممکن نہیں قوموں کی ترقی و خوشحالی کا سارا انحصار تعلیم پر ہی ہے ہے کیوں کہ اس میں قوموں کے احساس و شعور کو بیدار کرنے کی قوت پوشیدہ ہوتی ہے قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے یہ تعلیم ہی ہے جو ہماری زندگی کے معیار کو اعلیٰ سے اعلی بنا سکتی ہے اگر ہمیں خود کو مضبوط بنانا ہے تو تعلیم کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ہوگا تعلیم کے بغیر کسی بھی قوم یا معاشرے کا ترقی کا خواب دیکھنا احمقوں کی جنت میں رہنے کے مترادف ہے سرسید احمد خان نے کہا تھا. "We can't progress if we don't educate our children" ہم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک ہمارے بچے تعلیم یافتہ نہ ہوں. اور نیلسن منڈیلا نے کہا کہ تھا " Education is the most power...