غریبی

محمد اشتیاق سلفی 




یوں تودنیامیں بےشمار غربت وافلاس کے عجب عجب مظاھررونماھوتےرھتےھیں لیکن ایک روز ھونے والے واقعہ نے مجھکو جھنجھورکر رکھ دیا ایک دن میں کھانا کھا کر آرام کر رھا تھا کہ کھڑکی کے باھریکا یک میری نظر ایک ایسے بچے پر پڑی جو بدبودار اور میلےکچیلے اور پھٹے لباس میں ملبوس کچڑا چن رھا تھا یہ دیکھکر میرا دل تڑپ اٹھا اور میرا ضمیر مجھ سے استفسار کرنے لگاکہ پڑھنے لکھنےکی عمر میں کس چیزنے اس کو کچڑا چنے پر مجبور کیا؟
تومیریے دل نے جواب دیا غریبی  (Poverty)اورغریبی نے اسکو ایسا بے کس( Helpless)بنا دیا تھا اور ایسا لگ رھا تھا اس نے بھت دنوں سے کھانا کودیکھا ھی نہ ھو ۔اور جب کھانا اس بچے کو دیا تووہ اس کھانے پرجس طرح لپکا اسکو الفاظ نھیں دیا جا سکتا صرف محسوس کیا جاسکتا ھے
کچھ رورھے۔ھیں شہر میں روٹی کے واسطے
کچھ ھنس رھے۔ھیں روٹی کوکوڑے میں ڈالل کر
دنیا میں دولت وثروت کی کوئ کمی نھیں پھربھی غربت وافلاس کا دائرہ وسیع تر ھوتا جا رھا ھے اسکی اہم وجہ کیا ھے؟
اسکی اہم۔وجہ دولت مند لوگوں کا صدقات وخیرات نہ دینا اور فضول کام میں پیسوں کا صرف کرنا۔
عجب رسم ھے چارہ گروں کی محفل میں
لگاکے زخم نمک سے مساج کرتے ھیں
غریب شہر ترستاھے اک نوالے  کو
امیر شہر کے کتے بھی راج کر تے ھیں
پیاریے بھائوں۔ میری آپ سے گزارش ھیکہ آپ بڑے ھوکر حالیہ امیروں کی طرح اپنی زندگی عیش وعشرت  میں نہ گزارنا بلکہ غریبوں اور محتاجوں کی ضرور مدد کرنا ۔اللہ ھمیں غریبوں کی مدد کرنے کی توفیق دیے آمین
غریبی کومٹا دینے کی باتیں صرف باتیں ھیں
جوخود دولت کے بھوکے ھیں غریبی کیا مٹائنگے
غریبوں کا لہو تو آپ کی کاروں کا ڈیزل ھے
غریبی مٹ گئ تو کیا آپ رکشہ چلائنگے؟
محمد اشتیاق نعمان  عشورہ بسفی مدھوبنی
دارالعلوم احمدیہ سلفیہ درھنگہ
mob 9122019025

Comments