شب قدر ہزار مہینوں سے افضل
محمد اشتیاق سلفی
انسـان حیــران ہوتا ہے کہ وقت گــزارنے کے لئے تو وہ محــض ایک سیــاہ رات ہے ۔دوسری راتوں سے کسی بھی طرح مختلف نہیں۔
لیکـن قـــرآن اسے محض رات سے تعبیر نہیں کرتا بلکہ ہزار مہینــوں سے افضـل قراردیتا ہے
یعنی یہ رات 29 ہزار 5 سو تراسی چمکتے ہوئے دنوں اورمہکتی ہوئی راتــوں سے بہتر ہے ۔
فـرد اور کائنات کےلئے یـوں تو تمام شب و روز ، ماہ و سال بلکہ ہرگزرتا لمحــہ بہت قیمتی ہے جس کی اہمیت اپنی جگــہ مسلّمـہ ہے۔
انفـرادی طور پر دیکھاجائے تو کسی کوعلم نہیں کہ اس کی زندگی کی ساعتیـں کتنی باقی ہیں۔آنے والا لمحہ اسے میسر بھی آئے گا یا نہیں۔
تاہم کچھ ساعتیں زیادہ اہمیت اورفضیلت والی ہیں۔وہ ہوتی تو کچھ ساعتیں ہیں لیکن ان کے اندر کئی دہائیـاں چھپی ہوئی ہوتی ہیں۔
جیسا کہ قرآن مجید نے رمضــان المبـارک کی ایک رات کو شب قدر کاعنــوان " ٹائٹل" دے کر ہزارمہینــوں سے افضل قراردیا ________
#لَیْلَۃُ_الْقَدْرِ_خَیْرٌ_مِّ نْ_اَلْفِ_شَھْر۔
شب قدر ہزارمہینوں سے افضل ہے۔
(سورہ القدر)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تمہارے اوپر ایک مہینہ آیا ہے جس میں ایک رات ہے جو ہزار مہنیوں سے افضل ہے۔ جو شخص اس رات سے محروم رہ گیا گویا سارے ہی خیر سے محروم رہ گیا، اور اس کی بھلائی سے محروم نہیں رہتا مگر وہ شخص جو حقیقۃً محروم ہی ہے۔ (ابن ماجہ)
* رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : شبِ قدر کو رمضان کے اخیر عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کیا کرو۔ (بخاری)
مذکورہ حدیث کے مطابق ‘ شب قدر کی تلاش ۲۱ ویں ، ۲۳ ویں، ۲۵ ویں، ۲۷ ویں، ۲۹ ویں راتوں میں کرنی چاہئے۔
* حضرت عائشہؓ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ یا رسول اللہ اگر مجھے شب قدر کا پتہ چل جائے تو کیا دعا مانگوں؟ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پڑھو: (اے اللہ تو بیشک معاف کرنے والا ہے اور پسند کرتا ہے معاف کرنے کو ، پس مجھے بھی معاف فرمادے ۔
محمد اشتیاق نمانی سلفی
عشورہ بسفی مدھوبنی
9122019025

Comments
Post a Comment